خیبرپختونخواہ حکومت کا اعتزاز حسن کے ورثاءکیلئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان

خیبرپختونخواہ حکومت کا اعتزاز حسن کے ورثاءکیلئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان
خیبرپختونخواہ حکومت کا اعتزاز حسن کے ورثاءکیلئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان
کیپشن:   Aitzaz Hassan

  

ہنگو (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے شہید طالب اعتزازحسن کے ورثاءکیلئے 50 لاکھ روپے امداد اور گورنمنٹ سکول کو اعتزاز حسن کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے مشیر امجد آفریدی نے ابراہیم زئی میں اعتزاز احسن کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہید طالب علم کے ورثاءکو 50 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر امجد آفریدی نے گورنمنٹ ہائی سکول کو اعتزاز حسن کے نام سے منسوب کرنے اور شہید کے نام سے سٹیڈیم بنانے کا بھی اعلان کیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ طالب علم کی جانب سے خودکش حملہ آور کو روکنے اور جان کا نذرانہ پیش کرنے کے بعد سیاسی رہنماﺅں اور عسکری قیادت کی جانب سے خراج عقیدت تو پیش کیا گیا لیکن اس کے ورثاءکیلئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی جانب سے کسی قسم کی امداد کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ اس پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ کی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے رویے کو افسوسناک قرار دیا تھا جس کے بعد حکومت نے شہید طالب علم کے ورثاءکیلئے امداد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

ہنگو -