ٹیکس دہندگان کی تفصیلات 31 مارچ تک جاری کی جائیں گی: ایف بی آر

ٹیکس دہندگان کی تفصیلات 31 مارچ تک جاری کی جائیں گی: ایف بی آر
ٹیکس دہندگان کی تفصیلات 31 مارچ تک جاری کی جائیںگی: ایف بی آر
کیپشن: FBR

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی تفصیلات 31 مارچ تک جاری کرنے کافیصلہ کر لیا ہے، ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور فنکاروں کے ٹیکس کی تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔ ایف بی آر کے مطابق اب تک پانچ لاکھ ٹیکس دہندگان نے فارمز کے ذریعے گوشوارے داخل کرائے ہیں جن کی تفصیلات 31 مارچ تک جاری کی جائیں گی۔ ایف بی آر نے ارکان پارلیمینٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری ویب پورٹل پر جاری کرنے فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں ارکان پارلیمینٹ کے شناختی کارڈ نمبر حاصل کر لئے گئے ہیں۔ ٹیکس ڈائریکٹری 15 فروری تک جاری ہو گی جس میں کھلاڑیوں اور فنکاوں کے ٹیکس کی تفصیلات بھی جاری کی جائیںگی جبکہ گوشوارے داخل نہ کرنے والوں کو 28 فروری کے بعد نوٹس دیا جائے گا ۔

مزید :

بزنس -