خیبرپختونخواہ حکومت ناکامی کا اعتراف کر کے مستعفی ہو جائے: غلام بلور

خیبرپختونخواہ حکومت ناکامی کا اعتراف کر کے مستعفی ہو جائے: غلام بلور
خیبرپختونخواہ حکومت ناکامی کا اعتراف کر کے مستعفی ہو جائے: غلام بلور
کیپشن:   Ghulam Balor

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی کے رکن غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن امان میں ناکام ہونے کا اعتراف کرے اور مستعفی ہو جائے۔ ماشوخیل میں اے این پی کے صوبائی رہنماءمیاں مشتاق کے نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ اے این پی دہشت گردی کے خلاف اب تک اپنے موقف پر قائم ہے، دہشت گرد ان کے پارٹی ورکروں کے بچوں کو یتیم کر کے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت امن و امان کے مسائل حل کرنے میں ناکامی کا اعتراف کر کے مستعفی ہو جائے۔

مزید :

پشاور -