ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کو سیکیورٹی فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے: پرویز رشید
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماﺅں کو سیکیورٹی فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ اسلام آباد کا ریڈ زون محفوظ ہے اس لئے وفاقی وزراءکو بھی یہاں سیکیورٹی نہیں دی جاتی۔ ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کی سیکیورٹی سندھ کا مسئلہ ہے اس لئے فاروق ستار، فیصل سبزواری اور نبیل گبول کو سیکیورٹی فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔