الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کے تابع ہو گئی ہے: شفقت محمود

الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کے تابع ہو گئی ہے: شفقت محمود
الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کے تابع ہو گئی ہے: شفقت محمود
کیپشن:   Shafqat Mahmood

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءشفقت محمود نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کے تابع ہو گئی ہے اور اسی کی زبان بول رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم کی بات پر حکومت کے ہاتھ پاﺅں ٹھنڈے پڑ گئے۔ الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری شیر افگن کے بیان سے متعلق سوال کے جواب میں شفقت محمود نے کہا کہ ان کا بیان غیر ذمہ دارانہ بیان ہے، ایسا کہنے کی کیا ضرورت ہے کہ 65 فیصد ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے بڑے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کے تابع ہو گئی ہے جس کے بعد اس کی شفافیت مشکوک نہیں بلکہ بالکل مفقود ہو گئی ہے‘۔

مزید :

لاہور -