ورفعنالک ذکرک:ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ عقیدت واحترام سے منایا جارہاہے،درود پاک کا سلسلہ جاری،محافل نعت اور میلاد کا انعقاد

ورفعنالک ذکرک:ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ عقیدت واحترام سے منایا ...
ورفعنالک ذکرک:ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر،درود پاک کا سلسلہ جاری،محافل نعت اور میلاد کا انعقاد
کیپشن: Eid Millad un Nabi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور،کراچی،اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں عاشقان رسول کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺکو مذہبی عقیدت اورشایان شان انداز میں منایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں گلی گلی آقا کی آمد کی خوشی میں محافل نعت اور میلاد منعقد کئے جارہے ہیں۔ ملتان میں 12 ربیع الاول کے موقع پر نبی کریمﷺسے عقیدت کا اظہار کرنے کیلئے 5,000 پاﺅنڈ وزنی اور 70 فٹ لمبا کیک تیار کیا گیا جبکہ فیصل آباد میں بھی عاشقان نے بھی عظیم الشان کیک تیار کر رکھا ہے۔پنجاب حکومت نے عید میلاد النبیﷺکے موقع پر پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی کمی کافیصلہ کیا ہے۔ سزا میں کمی کا اطلاق چھوٹے موٹے جرائم میں بند قیدیوں پر ہو گا تاہم بڑے جرائم میں بند قیدیوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔
نماز مغرب کے ساتھ ہی عاشقان رسول کی جانب سے ملک بھر میں خاتم النبین، سید المرسلین آقائے دوجہاں ﷺکا میلاد شروع ہوچکا ہے، ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں اور دیہات کی گلیاں، کوچے ، بازار اور چوراہوں پر سبز پرچموں کی بہار ہیں، اہم عمارات، مارکیٹوں، بازاروں اور چوراہوں کو برقی قمقموں اور آرائشی سامان کے ذریعے انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، مساجد میں رسول اللہ کی سیرت مبارکہ اور سنتوں کے مختلف پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی جارہی ہے، کئی مقامات پر محافل نعت کی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں جس میں رسول اللہ ﷺکی شان میں نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے جارہے ہیں،ٹی وی چینلز پربھی خصوصی نشریات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

مزید :

قومی -Headlines -