اخلاق باختہ روایت کی مقبولیت میں حیران کن اضافہ ،دنیا بھرکی ٹرینوں میں شرمناک مناظر

اخلاق باختہ روایت کی مقبولیت میں حیران کن اضافہ ،دنیا بھرکی ٹرینوں میں ...
اخلاق باختہ روایت کی مقبولیت میں حیران کن اضافہ ،دنیا بھرکی ٹرینوں میں شرمناک مناظر

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) دنیا کے بیشتر حصے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور عموماً لوگ کوشش کرتے ہیں کہ گرم ترین کپڑے پہن کر گھر سے نکلیں تاہم 11 جنوری کی صبح دنیا کے کئی بڑے شہروں کی سڑکوں پر کچھ الگ ہی مناظر دیکھنے کو ملے۔ گزشتہ روز لندن، نیویارک، میلان، بخارسٹ، برلن، میکسیکو سٹی اور کئی دیگر شہروں میں زیر زمین ٹرینوں (سب وے) پر سفر کرنے والے مسافروں نے ، ”نو پینٹس سب وے ڈے“ منایا یعنی کہ مسافروں کی ایک بڑی تعداد بغیر پتلون کے صرف اپنے انڈر وئیر میں سفر کرتی نظر آئی۔

اپنےمردہ رشتہ داروں کو مصالحہ لگاکر کھانے ، لٹکانے والا قبیلہ

یہ روایات 2002ءمیں ”امیروو“ نامی کامیڈی گروپ کی جانب سے شروع کی گئی تھی۔ اس سال صرف 7 لوگ اس حلیے میں نظر آئے تاہم آہستہ آہستہ بہت سے منچلوں پر اس نے اپنا اثر دکھایا اور 14 سال بعد اسمرتبہ دنیا بھر میں سینکڑوں افراد اس حلیے میں نظر آئے۔ آرگنائزرز کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ حصہ لینے کے شوقین افراد پیٹ سے اوپر نارمل کپڑے پہنیں اور نچلے حصے پر صرف زیر جامہ۔ مزید یہ کہ بہتر ہے وہ دوسرے مسافروں سے بات نہ کریں اور سفر اس طرح گزاریں جیسے وہ عموماً گزارتے ہیں یعنی اخبار یا والک مین وغیرہ ساتھ لے آئیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس