بپاشا باسو نے سلما ن خان کے لیے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا

بپاشا باسو نے سلما ن خان کے لیے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا
بپاشا باسو نے سلما ن خان کے لیے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا

  

ممبئی (نیوز ڈیسک) سلمان خان نے حال ہی میں اپنی 49 ویں سالگرہ منائی، دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی اور اس حوالے سے اکثر بھارتی میڈیا اور ساتھی اداکار انہیں مشورہ دیتے رہتے ہیں کہ یہ فیصلہ بھی جلد کرلیں۔ تاہم حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بپاشا باسو سے یہ سوال پوچھا گیا تو ان کا جواب بے حد حیران کن تھا۔

عامر خان کے لیے پاکستان میں بھی بڑااعزاز، وار‘کا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

بھارتی اخبار کے مطابق بپاشا سے پوچھا گیا کہ شادی کیلئے بالی ووڈمیں سب سے بہترین اداکار کونسا ہے۔ بپاشا نے نام مانگے تو سب سے پہلے سلمان خان کا نام لیا گیا۔ لیکن بپاشا باسوکا کہنا تھا کہ سلمان خان ہمیشہ کنوارے رہیں گے اور وہ ایسے ہی اچھے لگتے ہیں۔ ان کی جانب سے شادی کا فیصلہ مناسب نہ ہوگا۔ تاہم بپاشا ایسا کیوں سوچتی ہیں اور وہ کیوں چاہتی ہیں کہ سلمان خان بھی شادی نہ کریں؟ اس کا جواب انہوں نے نہیں دیا۔

مزید : تفریح