ڈاؤن سائزنگ میں پی سی بی کے پندرہ فیصد ملازمین فارغ ہونگے

ڈاؤن سائزنگ میں پی سی بی کے پندرہ فیصد ملازمین فارغ ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ میں تقریباً پندرہ فیصد ملازمین کو ڈاؤن سائزنگ میں اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ پی سی بی کے چیئرمین شہریار ایم خان نے میڈیا کو بتایا کہ بورڈ نے ایک مشہور ایچ آر کمپنی کو ملازمین کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ کمپنی ملازمین کی رپورٹ کی تیاری کا کام کافی حد تک مکمل کر لیاہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنے والے اضافی فالتو ملازمین کومرحلہ وار فارغ کردیا جائے گا۔ کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان سے دریافت کیا گیا کہ کتنے فیصد ملازمین کی چھانٹی ہوگی تو انہوں نے کہاکہ بارہ سے پندرہ فیصد ملازمین ایسے ہیں جنہیں سبکدوش کیا جائے گا۔