براوو اور پولارڈ نظر انداز کرنے پر گیل سلیکٹرز پر برس پڑے

براوو اور پولارڈ نظر انداز کرنے پر گیل سلیکٹرز پر برس پڑے

 جوہانسبرگ( آن لائن )ویسٹ انڈیز کے جار ح مزاج اوپننگ بیٹسمین کرس گیل نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی دھواں دار بیٹنگ کی۔ٹیم کو فتح دلائی اس کے بعد پریس کانفرنس میں ورلڈ کپ اسکواڈ سے کیرون پولارڈ اور براوو کے باہر کئے جانے پر سیلکٹرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 231 رنز کا ہدف دیا۔کرس گیل ،سات چھکے اور نو چوکے لگا کر ٹیم کو فتح دلائی،لیکن ان کا غصہ یہاں ٹھنڈا نہ ہوا،انہوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساتھی کھلاڑی کیرون پولارڈ اور ڈیوئن براوو کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کرنے پر سیلکٹر کلائیو لائڈ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ کرس گیل کا کہنا تھا کہ چیف سیلکٹر کلائیو لائد نے اپنی مرضی کی سیلکشن کی جو ٹیم کے لئے نقصان دہ ہے کہ انہوں نے کہا پولارڈ اور براوو بہترین آل راونڈرز اور زبردست فیلڈر ہیں انہیں ورلڈ کپ سے ڈراپ کرنا نا انصافی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی