بگ بیش لیگ،ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور سڈنی تھنڈر کے درمیان میچ بارش کی نذرہوگیا

بگ بیش لیگ،ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور سڈنی تھنڈر کے درمیان میچ بارش کی نذرہوگیا

 ایڈیلیڈ (سپورٹس ڈیسک) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔ پیر کو ایڈیلیڈ میں بارش کی وجہ سے میچ کو 10، 10 اوورز تک محدود کر دیا گیا، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 119 رنز بنائے، ایلکس روز 30 اور کپتان یوہان بوتھا 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کرس ٹریمین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں تھنڈر نے ایک اوور میں بغیر کسی نقصان 14 رنز بنا لئے تھے کہ دوبارہ بارش نے میچ کو روک دیا جس کے بعد بقیہ کھیل ممکن نہ ہو سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی