سی اے پرائم منسٹر الیون اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی

سی اے پرائم منسٹر الیون اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی

کینبرا (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹور میچ کل کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز کرس راجرز پرائم منسٹر الیون کی قیادت کریں گے جبکہ سٹار آل راؤنڈر گلین میکسویل اور پیٹ کمنز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ انگلش ٹیم رواں ہفتے شروع ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے آسٹریلیا پہنچ چکی ہے اور وہ کل بدھ کو دوسرا پریکٹس میچ پرائم منسٹر الیون کے خلاف کھیلے گی۔ پہلے ٹور میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلین کیپٹیل ٹیریٹری کو شکست دی تھی۔

سہ ملکی سیریز 16 جنوری سے شروع ہو گی جس میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی