یاسر عرفات انٹرنیشنل لیگز اور ٹی ٹونٹی میں زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر

یاسر عرفات انٹرنیشنل لیگز اور ٹی ٹونٹی میں زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر

 اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور پرتھ سکارچرز کے باؤلر یاسر عرفات انٹرنیشنل لیگز اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے باؤلر بن گئے۔ عرفات نے آسٹریلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹونٹی میچ میں ہوبارٹ ہریکنز کے خلاف میچ میں 2 وکٹیں حاسل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ رواں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں پاکستان اور پرتھ سکارچر کے باؤلر یاسر عرفات نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہریکنز کے دو کھلاڑیوں کا شکار کیا، اس کے ساتھ ہی انٹرنیشنل لیگز اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 248 ہو گئی ہے۔ سری لنکا کے لاستھ مالنگا 265 وکٹوں کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا کے ڈرک نینز 257 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی