کیرولین وزنائیکی فٹنس مسائل کے باعث سڈنی انٹرنیشنل ٹینس سے دستبردار

کیرولین وزنائیکی فٹنس مسائل کے باعث سڈنی انٹرنیشنل ٹینس سے دستبردار

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) ڈنمارک کی سٹار پلیئر کیرولین وزنائیکی فٹنس مسائل کے باعث سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ 24 سالہ وزنائیکی آسٹریلیا میں جاری سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ کے دوران کلائی کی انجری میں مبتلا ہو گئیں جس کے باعث وہ میچ پورا نہ کر سکیں اور ایونٹ سے دستبردار ہو گئیں۔

وزنائیکی سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی