ورلڈکپ کی تیاری کیلئے کرکٹ ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز آج ہو گا

ورلڈکپ کی تیاری کیلئے کرکٹ ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( آن لائن ) ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا مختصرکنڈیشننگ آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شروع ہوگا۔ ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے اکیس جنوری کونیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کی تیاریاں،پندرہ رکنی اسکواڈ آج کیمپ میں رپورٹ کرے گا،ٹریننگ کا آغاز آج سے ہوگا،ہیڈ کوچ وقاریونس کی زیرنگرانی قومی کرکٹ ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شروع ہوگا، ورلڈ کپ کیلئے منتخب پندرہ کھلاڑی کیمپ میں رپورٹ کریں گے جبکہ ٹریننگ کا آغاز آج سے ہوگا۔ پانچ روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اورفیلڈنگ پرخصوصی کام ہوگا۔قومی ٹیم اکیس جنوری کونیوزی لینڈ روانہ ہوگی جہاں اکتیس جنوری اورتین فروری کوکیوی ٹیم کیخلاف دوون ڈے میچزکھیلے گی، گرین شرٹس ورلڈ کپ کے وارم اپ میچزمیں نوفروری کوبنگلہ دیش جبکہ گیارہ فروری کوانگلینڈ کے مدمقابل آئیں گے، پاکستان ورلڈ کپ میں اپنی مہم جوئی کا آغازپندرہ فروری کوروایتی حریف بھارت کیخلاف میچ سے کرے گا