کینیڈا سے یوکرین کیلئے جنگی ساز و سامان کی فراہمی شروع

کینیڈا سے یوکرین کیلئے جنگی ساز و سامان کی فراہمی شروع

اوٹاوا (اے پی پی) کینیڈا سے یوکرین کیلئے جنگی ساز و سامان کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگی ساز و سامان کینیڈا سے یوکرینی بندرگاہ اودیسا پہنچادیا گیا ہے۔ یوکرینی فوج کے پریس سنٹر کے ترجمان کے مطابق جنگی ساز و سامان پر مشتمل ایک مال بردار جہاز اودیسا بندرگاہ پہنچا جہاں اس کی جانچ کا سارا کام مکمل ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مال بردار بحری جہاز نے کینڈا سے یوکرینی وزارت دفاع کیلئے 42 کنٹینیرز پہنچائے جن میں جنگی ساز و سامان ہے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ یہ ساز و سامان جہاز سے نکالنے کے دوران یوکرین کی صدارتی انتظامیہ، یوکرین کی کونسل برائے قومی سلامتی اور دفاع اور کینڈا کے سفارتکار موجود تھے۔ اس سے قبل کینیڈا کے وزیر دفاع نکالسن نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین کو جنگی ساز و سامان کی فراہمی صرف اس صورت میں ممکن ہے جب نیٹو کے تمام رکن ممالک میں مکمل اتفاق ہو۔

مزید : عالمی منظر