ایران ‘جوہری ایندھن تیار کرنے والے صنعتی ادارے کا افتتاح 9 اپریل کو ہو گا

ایران ‘جوہری ایندھن تیار کرنے والے صنعتی ادارے کا افتتاح 9 اپریل کو ہو گا

تہران (اے پی پی) ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ افزودہ یورینیم کا استعمال کئے بغیر جوہری ایندھن تیار کرنے والے صنعتی ادارے کا افتتاح 9 اپریل کو ہو گا۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق علی اکبر صالحی نے کہاکہ جوہری ایندھن تیار کرنے والے صنعتی ادارے میں جو ایندھن استعمال کیا جائے گا وہ بوشہر جوہری بجلی گھر میں زیر استعمال ایندھن جیسا ہے۔ مقامی ٹی وی پر خطاب کے دوران علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کا مسئلہ محض سیاسی طریقے سے حل کیا جا سکتا ھے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام پر ایران اور 6 رکنی رابطہ گروپ کے مذاکرات میں ایران کے نمائندے ایران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں تمام سوالوں کے جواب دے چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر