دیپکا فلم ”پیکو “میں امیتابھ بچن کے ساتھ ہوں گی

دیپکا فلم ”پیکو “میں امیتابھ بچن کے ساتھ ہوں گی
 دیپکا فلم ”پیکو “میں امیتابھ بچن کے ساتھ ہوں گی

  

ممبئی (این این آئی)اس ہفتے بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون کی سالگرہ تھی جس میں انھوں نے اپنی سادگی، اپنی خواہشات اور والدین کے احترام کی بات کی۔لیکن ہم ان کی آنے والی فلموں پر نظر ڈالتے ہیں۔ 2013 کی کامیاب ترین اداکارہ رہیں اور 2014 کے اوائل میں ان کے لیے ایوارڈز ان کی کارکردگی کا اظہار تھے۔گذشتہ سال ان کی کارکردگی کا اعتراف بہت سے لوگوں نے کیا۔ جن میں پنکج کپور اور نصیر الدین شاہ جیسے منجھے ہوئے اداکار شامل ہیں۔ جبکہ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ سال کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک تھی۔دیپکا فلم ”پیکو “میں امیتابھ بچن کے ساتھ ہوں گی-اس کے علاوہ انھوں نے ’فائنڈنگ فینی‘ جیسی فلم کے ساتھ تمل فلم ’کوچاڈییان‘ میں بھی اداکاری کی ہے اور فلم ناقدین سے پزیرائی حاصل کی ہے۔رواں سال ان کی کم از کم دو فلمیں آنے والی ہیں ایک امیتابھ جیسے سپر سٹار کے ساتھ تو دوسری رنبیر کپور کے ساتھ۔امیتابھ کے ساتھ وہ ’پیکو‘ میں نظر آئیں گی تو فلم ’تماشا‘ میں تارا کے کرادار میں رنبیر کپور کے ساتھ جبکہ ’باجی راو¿ مستانی‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ مستانی کے کردار میں نظر آئیں گی۔دیپکا کے مداح کے لیے یہ سال بھی روشن امکانات سے خالی نہیں۔

مزید : کلچر