بے شمار فلموں کی آفرز آتی ہیں مگر میرا فلم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘ سائرہ کبیر

بے شمار فلموں کی آفرز آتی ہیں مگر میرا فلم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘ سائرہ ...

لاہور (این این آئی ) ٹی وی کی معروف اداکارہ وماڈل سائرہ کبیر نے کہا ہے کہ خوبصورتی اداکاری میں چار چاند لگادیتی ہے میں زندگی کوبھرپور طرح سے گزارنے کی عادی ہوں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرےئرکاآغاز ٹی وی کمرشل سے کیاتھا جس نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔میں سکول و کالج میں لائق سٹوڈنٹس میں شمار ہوتی تھی ۔والدین نے چھوٹی عمر میں میری شادی کردی ،میر ے شوہر محبت کرنے والے شخص ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام توجہ ٹی وی ڈراموں اور ٹی وی کمرشل پر مرکوز ہے بے شمار فلموں کی آفرز آتی ہیں مگر میرا فلم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فارغ اوقات میں اپنے گھراور دیگر معاملات پر بھرپور توجہ دیتی ہوں ،سردیوں کا موسم میرا پسندیدہ ہے اپنی فٹنس پر بڑی توجہ دیتی ہوں ۔

مزید : کلچر