امریکا میں ایک سینٹ کا نایاب سکہ 23 لاکھ 50ہزار ڈالر میں نیلام

امریکا میں ایک سینٹ کا نایاب سکہ 23 لاکھ 50ہزار ڈالر میں نیلام

واشنگٹن(اے پی پی) امریکا میں 1793ء کا تانبے کا ایک سینٹ کا نایاب سکہ فلوریڈا کے شہر ائیرلنڈو میں ساڑھے 23 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سکہ پر، جو چئین سینٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، 13 حلقوں کی زنجیر بنائی گئی ہے جو امریکا کی پہلی 13 ریاستوں کی یکجہتی کی علامت ہے۔ نیلام گھر ’’ہیرٹج آکشنز‘‘ کے صدر گریگ روہان کے مطابق سکہ اس لئے نایاب ہے کیوں کہ وہ زیادہ عرصے تک نہیں چلا۔ سکے پر بنائی گئی زنجیر کو غلامی کی علامت سمجھا گیا تھا اس وجہ سے دوسرے سکوں پر زنجیر کی جگہ ایک مالا بنائی گئی۔ پہلی بار مذکورہ سکہ 1879ء میں محض 76 ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔

مزید : عالمی منظر