وینزویلا کے صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

وینزویلا کے صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ریاض(آن لائن)وینزویلا کے صدر نیکولا ماڈورو موروس نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں ملاقات کی۔ مہمان صدر نے خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے مابین دو طرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی مسائل پرتبادلہ خیال کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔سعودی عرب کی جانب سے وینزویلا کے صدر کے لیے خصوصی ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں اہم حکومتی شخصیات سمیت سعودی عرب میں متعین وینزویلا کے سفیر نے بھی شرکت کی۔

مزید :

عالمی منظر -