کرینہ کپور کو ایشمان کے ساتھ کام کرنا گوارا نہیں
ممبئی (این این آئی)کرینہ کپور فلموں کے انتخاب میں ہی نہیں اپنے کو سٹار کے انتخاب میں بھی عمل دخل رکھتی ہیں-میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق ابھیشیک چوبے کی آنے والی فلم ’اڑتا پنجاب‘ جو پہلے ایشمان کھرانا کو پیش کی گئی تھی، اس میں اب وہ نہیں ہوں گے۔اور مبینہ طور پر اس کے لیے کرینہ کپور کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔کرینہ اپنے مقابل کسی بڑے سٹار کو چاہتی تھیں اور ان کا خیال تھا کہ ایشمان ان سے عمر میں چھوٹے نظر آئیں گے اور وہ بڑے سٹار بھی نہیں ہیں۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق ابھیشیک چوبے نے کرینہ کی بات مانتے ہوئے ایشمان کو اس پروجیکٹ علیحدہ کر دیا ہے۔دوسری جانب ایشمان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی وجہ عدیم الفرصتی ہے۔وہیں یہ اطلاعت بھی ہیں کہ اس فلم میں کرینہ کے سابق دوست شاہد کپور کا بھی اہم کردار ہے لیکن کرینہ ان کے ساتھ ایک بھی سین میں ساتھ نہیں آنا چاہتیں۔فی الحال کرینہ سلمان خان کے ساتھ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں مشغول ہیں۔