پیرو‘ ٹریفک حادثات میں 19ہلاک‘ 40 سے زائد زخمی

پیرو‘ ٹریفک حادثات میں 19ہلاک‘ 40 سے زائد زخمی

 لیما(آن لائن)پیرو کے اینڈس پہاڑی خطے میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں کم از کم 19افراد ہلاک اور مزید40سے زائد زخمی ہوگئے،یہ بات پولیس نے بتائی۔جنوب مغربی ایریکیوپا خطے میں ایک بس 100میٹر(328فٹ) گہری کھائی میں جاگری،جس کے نتیجے میں 10مسافر ہلاک اور30مزید زخمی ہوگئے۔بس لومس ڈیلسورکمپنی کی تھی جو کہ اوکونا اور کیمانا قصبوں کے درمیان سفر کے دوران حادثے کا شکار ہوگئی۔دوسرا حادثہ جنوب مشرقی خطے پونا میں پیش آیا جس میں 9افراد ہلاک اور10زخمی ہوگئے جب ایک منی بس سطح سمندر سے تقریباً3800میٹر(1200فٹ) بلندی پر جولیکا اور پوٹینا کے درمیان سڑک پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔پیرو میں جان لیوا حادثات معمول کا حصہ ہیں،جہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ دشوار گزار پہاڑی سڑکوں اور دشوار گزار موڑوں کی وجہ سے بھی حادثات رونما ہوتے ہیں۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2013ء میں ٹریفک حادثات میں2500سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : عالمی منظر