حافظ خالد رﺅف کسان بورڈ ڈیرہ غازیخان کے ڈویژنل صدرمقرر

حافظ خالد رﺅف کسان بورڈ ڈیرہ غازیخان کے ڈویژنل صدرمقرر

لاہور(کامرس رپورٹر)) کسان بورڈ پاکستان کے صدر صادق خاں خاکوانی نے تحصیل ڈیرہ غازی خان کے سابق نائب ناظم حافظ خالد روﺅف کو ڈیرہ غازی خاں ڈویژن کا نیا ڈویژنل صدر مقرر کر دیا۔انکی حلف برداری کی تقریب میں شامل کسانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے صادق خاکوانی نے کہا کہ زرعی مداخل کی مہنگائی اور دھان،کپاس ،گنے اور آلو کے کاشتکاروں کو انکی اجناس کی کم قیمتیں ملنے کی وجہ سے کاشتکار وں کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔

اگر حکومت نے زرعی شعبہ کو بلاسود قرضے دیکر کسانوں کو سہارا نہ دیا تو زراعت تباہ و برباد ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے بے روزگار سکیم،نوجوانوں کیلیے قرضہ سکیم،لیپ ٹاپ سکیم،بے نظیر انکم سپورٹ سکیم،فوڈ سٹیمپ سکیم شروع کرکے زندگی کے مختلف طبقوں کی معیشت کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے مگر افسوس کہ دم توڑتی زرعی معیشت اور ستر فیصد مظلوم کسانوں کیلیے کچھ نہیں کیا۔اگر کسانوں کو بھی بلاسود قرضے دیے جائیںتو زراعت میں اتنی ترقی ممکن ہے کہ ہم نہ صرف ملک بلکہ زرعی اجناس کی بر آمد سے کثیر زر مبادلہ بھی کما سکتے ہیں۔

مزید : کامرس