بجلی کی پیداوار کیلئے لائسنس کے حصول کی 37 درخواستوں پر کارروائی کی گئی

بجلی کی پیداوار کیلئے لائسنس کے حصول کی 37 درخواستوں پر کارروائی کی گئی

اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے دوران اتھارٹی نے بجلی کی پیداوار کیلئے لائسنس کے حصول کیلئے 37 درخواستوں پر کارروائی کی ہے۔ نیپرا کی رپورٹ کے مطابق مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد بجلی کے شعبہ میں سرمایہ کاری پر گہری دلچسپی رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ مختلف سرمایہ کاروں کی جانب سے گزشتہ مالی سال میں درجنوں درخواستیں بجلی پیدا کرنے کیلئے لائسنس کے حصول کیلئے جمع کرائی گئیں جن پر37 درخواستوں پر نیپرا نے اپنی کارروائی مکمل کی ہے جن کی پیداواری استعداد 1461.55 میگاواٹ ہے۔

مزید : کامرس