لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

                     لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میںسوموار کے روزملا جلا رجحان رہا - مجموعی طور پر104کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔23 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ21کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ60کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس13.24پوائنٹس کی کمی کے ساتھ6497.31 پربندہوا ۔مارکیٹ میںکل14لاکھ13ہزار600حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز22لاکھ6 ہزار100حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈکے5لاکھ85 ہزا رحصص۔سونیری بنک لمیٹڈ کے1لاکھ4 ہزارحصص کاکاروبارہوا۔

 جبکہ این آئی بی بنک لمیٹڈکے 1لاکھ3ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ فیروزسنز لیبارٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت22.94روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.00روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس