پاکستان میں نجی شعبہ کی طرف سے لاہور میں پہلے سولر انسٹیٹیوٹ کا قیام

پاکستان میں نجی شعبہ کی طرف سے لاہور میں پہلے سولر انسٹیٹیوٹ کا قیام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                           لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان میں نجی شعبہ کی طرف سے پہلا سولر انسٹیٹےوٹ صوبائی دارالحکومت لاہور میں قائم کر دیا گیا جو ملکی ضروریات کے پیش نظر سولر انرجی کے حوالے سے نہ صرف ماہر افرادی قوت تیار کریگا بلکہ انسٹےٹےوٹ سولر ٹیکنالوجیز پر ریسرچ ،سروسز اور کنسلٹنسی کے حوالے سے بھی خدمات فراہم کرےگا ۔ سولر انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر انجینئر فیض محمد بھٹہ نے بتایا ہے کہ انسٹیٹیوٹ میں ٹرےننگ کےلئے جدےد آلات سے آراستہ سولر لیب اور ورکشاپ بھی قائم کی گئی ہے جہاں طلباءکو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے اور یہ فریضہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اےنڈ ٹیکنالوجی کے ماہر انجینئرز انجام دے رہے ہیں۔ انجینئر فیض بھٹہ نے کہا کہ سولرانرجی کی ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر یہ امر ناگزیر ہو گیا تھا کہ ملک میں سرکاری و نجی سطح پر سولر انرجی کی تربیت فراہم کرنے کیلئے ادارے قائم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سولر انسٹیٹیوٹ میں 3دن ، 5دن، ایک ماہ اور 6ماہ پر مشتمل کورسز شروع کئے گئے ہیں جن میں سولر انسٹالیشنءآپریشن، مینٹی ننس ،ڈیزائن ، سولر سیلز ، بزنس پروگرام، انجینئرنگ، سولر سٹےنڈرڈز کے بارے میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے، علاوہ ازیںانسٹیٹوٹ سولر ٹیکنالوجیز پر ریسرچ ،سروسز اور کنسلٹنسی کے حوالے سے بھی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -