صراط بازار

صراط بازار

              لاہور(کامرس رپورٹر)عالمی منڈی میں پیر کو خالص سونے کی قیمت 1220ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خالص سونے کی قیمت بہتر ہوتے ہی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ۔ایک تولہ خالص سونے کی قیمت 47ہزار روپے،24قیراط دس گرام سونے کی قیمت 40285روپے،22قیراط دس گرام سونے کی قیمت 36928روپے اور چاندی کی دس گرام قیمت 591.42روپے رہی۔

مزید : کامرس