حکومت تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے،ثمینہ گھرکی

حکومت تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے،ثمینہ گھرکی

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ میڈیا کی نشاندہی پر غور کرتے ہوئے حکومت محض زبانی جمع خرچ کی بجائے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھا نے چاہئے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بیشتر سرکاری تعلیمی اداروں کے پاس چار دیواری کو اونچا کرنے کیلئے بھی فنڈزدستیاب نہیں ہیں۔ اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت چاردیواری تعمیرکر رہے ہیں حکومت کالجز اور سکولوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے قوم کے بچوں کا تحفظ بے حد ضروری ہے ۔ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھ کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ نے پوری قوم کو اشکبار کررکھا ہے سکولوں میں معصوم بچوں کی حفاظت حکومت کی اہم ذمہ داری ہے اس لئے حکومت عوام کے جان ومال کو یقینی بنائے پیپلز پارٹی ملک میں امن کے قیام کے لئے حکومت کا ساتھ دیتی رہے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1