صوبے میں بیشتر تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی تسلی بخش نہیں، محمدجمیل

صوبے میں بیشتر تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی تسلی بخش نہیں، محمدجمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ صوبے میں بیشتر تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی ناقابل اطمینان ہے،حکومت محض زبانی جمع خرچ کی بجائے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے، ایک بیان میں انہوں نے کہا بیشتر سرکاری تعلیمی اداروں کے پاس چار دیواری کو اونچا کرنے کیلئے بھی فنڈزدستیاب نہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت چاردیواری تعمیرکی جارہی ہے،حکومت اگر کالجز اور سکولوں کو تحفظ نہیں دے سکتی تو اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ،عوام کو اسوقت میٹرو بس کی نہیں بلکہ امن اور تحفظ کی اشد ضرورت ہے،پورے صوبے کے ترقیاتی فندز میٹرو منصوبے پر لگا کرحکمرانوں نے عوام کیساتھ سخت زیادتی کی ،آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ نے پوری قوم کو اشکبار کررکھا ہے ،سکولوں میںننھے اورمعصوم بچوں کی حفاظت ریاست کی اہم ذمہ داری ہے،حکمران اپنی شہ خرچیاں کم کرکے عوام کے جان ومال اور آبرو کے تحفظ کو یقینی بنائیں،انہوں نے کہادہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور معاشرے کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،فوجی عدالتوں کا قیام درست سمت کی جانب اہم قدم ہے۔





جو جماعتیں فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کررہی ہیں وہ ملک میں امن نہیں چاہتیں ،عوام ان جماعتوں کو ہمیشہ کیلئے مسترد کردیں۔