پیپلز پارٹی نے وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ناکام بنائیں ،بیگم بیلم حسنین

پیپلز پارٹی نے وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ناکام بنائیں ،بیگم بیلم ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر اور ایم این اے بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اہم مواقعوں پر قومی سلامتی کو ترجیح دیکر وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ناکام بنائیں، معاملات کو درستگی کی طرف لانے میں کو چیئرمین آصف علی زرداری نے سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاﺅس لاہور کے باہر میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہید بینظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر بھی کو چیئرمین کی ہدایت پر اتنے بڑے صدمے کوخاموشی سے برداشت کیا تاکہ دشمنان پاکستان کی سازشیں کامیاب نہ ہوں، یہ قیادت کی سیاسی بصیرت کا ہی نتیجہ تھا کہ کنٹینر جہاں سے آیا وہیں واپس چلاگیا حکومت ٹوٹی نہ جمہوریت کو نقصان پہنچا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ تنظیم سازی کے بعد پارٹی جلد فعال نظر آئیگی اس کیلئے کو چیئرمین چاروں صوبوںکی قیادت سے رابطے میں ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4