توانائی بحران میں اضافہ نے حکومت کی ناقص پالیسیوں کی قلعی کھول دی ، محمد ایوب

توانائی بحران میں اضافہ نے حکومت کی ناقص پالیسیوں کی قلعی کھول دی ، محمد ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اےوب نے کہا ہے کہ شدید سردی کے باوجود بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافے نے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی قلعی کھول دی ہے افسوس کی بات ہے کہ ایک طرف تو بجلی وگیس عوام کو میسر نہیں ہے تو دوسری جانب حکومت کی طرف سے آئے روز بلوں میں اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے صنعتی یونٹس مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں بے روزگاری نے غریب مزدوروں کے گھروں میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ میاں محمد اےوب نے کہا کہ حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہم پتھرکے دور میں رہ رہے ہوں حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے مہنگائی جن بے قابو ہونے سے اشیاءخوردونوش کی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ناقص پالیسیوں کی بدولت حکومت ڈیڑھ سال میںہی اپنی مقبولیت کھوچکی ہے عوام پیپلز پارٹی کے سنہرے دور کو ےاد کررکاہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4