پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے صوبائی صدر عطاء الرحمن کی غنویٰ بھٹو کے ساتھ ملاقات

پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے صوبائی صدر عطاء الرحمن کی غنویٰ بھٹو کے ساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیرپرسن غنوی بھٹو سے پیپلز پارٹی شہید بھٹو پنجاب کے صدر خواجہ عطا ء الرحمن نے خواجہ ہاؤس میں ملاقات کی اور ان سے ملک کی سیاسی صورت حال اور پیپلز پارٹی شہید بھٹو پنجاب کے پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں پنجاب میں جاری پارٹی کی تنظیم نو کی رپورٹ پیش کی غنویٰ بھٹو نے خواجہ عطاء الرحمن کو ٹاسک دیا کہ وہ آئندہ چھ ماہ کے اندر پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کریں اور پنجاب میں پارٹی کے دفاتر کھولنے کے لئے اقدامات کریں ا ور ان کے افتتاح کے لئے مجھے بلائیں ۔اس موقع پر غنویٰ بھٹو نے خواجہ عطا ء الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ایلیٹ کلاس کے لوگ عوام کے مسائل و مشکلات سے واقف ہی نہیں ہیں اس لئے وہ کیا اسمبلی میں ان کے حقوق کے لئے بات کریں گے ہم بھٹو شہید کے جانشین ہیں اس لئے ہم اپنی پارٹی کے ٹکٹ سے غریبوں کو اسمبلی میں جانے کا موقع فراہم کریں گے تاکہ وہ خوا ہی اسمبلی جا کر اپنے حقوق کی جنگ لڑ سکیں ۔