حبس بے جاءکی درخواست پر کارروائی،2 بچوں کو ماں کی تحویل میں رہنے کا حکم

حبس بے جاءکی درخواست پر کارروائی،2 بچوں کو ماں کی تحویل میں رہنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے 2بچوں کو ماں کی تحویل سے بازیاب کروانے کی والد کی جانب سے دائر حبس بے جا کی درخواست خارج کرتے ہوئے بچے ماں کی تحویل میں رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت میں درخواست گزار محمد سعید نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سائل کی بیوی سکینہ بی بی اور2بھائی افضل اور فیصل نے زبردستی گھر میں گھس کر کے اسکے 2کمسن بچے 4سالہ مریم اور 3سالہ جبیں کو اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو باپ کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالتی حکم پر پولیس نے بچوں اور ماں کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کردیا جہاں پر خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر نشئی ہے اور خرچہ بھی نہیں دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کے لے کر علیحدہ ہوگئی ہے ،عدالت نے خاتون کا موقف سننے کے بعد بچوں کو ماں کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے والد کی دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4