توانائی بحران کے خاتمہ سے صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا، ظہیر بھٹہ

توانائی بحران کے خاتمہ سے صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا، ظہیر بھٹہ

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ایل این جی سے چلنے والے بجلی گھرقائم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے ایل این جی سے چلنے والے بجلی گھروں کا قیام درست اور بروقت فیصلہ ہے لوڈشیڈنگ اور توانائی بحران کے خاتمہ سے ہی حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ،یقیناًبجلی کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے

اور بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے طویل المدتی منصوبے شروع کرنے کی وزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو ہدایات اور صارفین کو کم نرخوں پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور شمسی توانائی اور پن بجلی سمیت متبادل ذرائع بروئے کار لانے کی ہدایات ان کی توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے سنجیدگی سے کوششوں کا آغاز ہیں بجلی بحران اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ سے ہی ملک ترقی کرے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اور کہا کہ اس سے انڈسٹریز کیلئے گیس کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائم فریم مقر ر کرنے کی ہدایت اچھا فیصلہ ہے اس سے یہ منصوبے برق رفتاری سے مکمل ہونگے اور ملک توانائی بحران کے خاتمہ سے ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1