حکمرانوں نے عوام سے جو وعدے کئے وہ تاحال پورا نہ ہو سکے، عابد صدیقی

حکمرانوں نے عوام سے جو وعدے کئے وہ تاحال پورا نہ ہو سکے، عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عام انتخابات سے قبل عوام سے جو وعدے کئے تھے ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوسکا،بجلی اور گیس کے بحران نے عام آدمی کا بُرا حال کر دیا ہے،مہنگائی کا سیلاب رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا،شریف برادران خوف خدا کرتے ہوئے عام آدمی کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں
بصورت دیگر عوام انہیں ہمیشہ کیلئے گھر بھیج دینگے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بجلی مہنگی کرنے کاعندیہ بیچارے ناداراورمفلس عوام پرخودکش حملے کے مترادف ہے۔ شریف برادران اپنے ساتھ مہنگائی ، بیروزگاری اوربدامنی کاطوفان لے کرآئے ہیں ۔ حکمرانوں نے عوام کوطفل تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دیا پیپلزپارٹی کی وفاق میں حکومت ختم ہونے سے عوام پرریلیف کادروازہ بھی بندہوگیا۔