مدارس کی ہر طرح سے چھان بین کیلئے تیار ہیں،ارشدمصطفائی

مدارس کی ہر طرح سے چھان بین کیلئے تیار ہیں،ارشدمصطفائی

لاہور(پ ر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی نے کہا ہے کہ کمزور عدالتی نظام کی وجہ سے پچھلے 6 برسوں میں 1964 دہشتگرد بری ہو چکے ہیں۔مدارس کی چھان بین کی مخالفت چور مچائے شور والی بات ہے۔اہلسنّت اپنے مدارس کی ہر طرح سے چھان بین کیلئے تیار ہیں ۔

قوم کو تحفظ دینے کیلئے دہشتگردوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچانا ہوگا۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام شروع کرکے ریاست کے تمام ادارے متحرک کئے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل ضلع قصورکی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ارشد مصطفائی نے مزید کہا کہ اجلاسوں اور بحثوں کی نہیں بلکہ ایکشن کی ضرورت ہے۔دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے فوج کی جنگی ضروریات پوری کی جائیں ۔سانحہ پشاور کے بعدپاکستانی عوام دہشتگردی کے لئے ہی نہیں بلکہ ان کے سہولت کاروں اور حامیوں کیلئے بھی نفرت پیدا ہو چکی ہے۔20 نکاتی پلان کی ہر شق پر اس کی روح کے مطابق عمل سے دہشتگردی ختم ہو جائے گی ۔ملک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے۔پاکستان عالمی سازشوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔دہشتگردوں کا بد ترین انجام قریب ہے اور دہشتگردی کا خاتمہ نوشتہ ء دیوار ہے۔قوم حکومت کو دہشتگردی کے خلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹنے دے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1