موجودہ جمہوری عمل بے ضمیر طرز حکمرانی کا بھیانک چہرہ ہے،عبداللہ سردار

موجودہ جمہوری عمل بے ضمیر طرز حکمرانی کا بھیانک چہرہ ہے،عبداللہ سردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے رہنما عبداللہ سردار نے کہا کہ ہمارا موجودہ جمہوری عمل بے ضمیر طرز حکمرانی کا بھیانک چہرہ ہے جسے تبدیل کرنے کیلئے قائد پارٹی سید پرویز مشرف سیاسی میدان میں اترے ہیں پاکستان کے سیاسی افق پر منڈلانے والے سیاستدانوں کا تعلق غریب نہیں بلکہ ایلیٹ کلاس سے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عبداللہ سردار نے کہا کہ عدلیہ پاکستان کے آئینی اور جمہوری معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہے‘ انصاف کی بالادستی کے باعث 18کروڑ غریب عوام بہتر زندگی کی آس لگائے اپنے رہنما کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سید پرویز مشرف پاکستان کو معاشی اور سیاسی گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور غیر ملکی قرضوں کے نرغے میں پھنسے ہوئے پاکستان کو بچانے کیلئے اپنے اندر شیر جیسا حوصلہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو چاہئے کہ وہ ان کے خلاف قائم تمام جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کو کالعدم قرار دے کر انہیں سیاست میں اپنا جمہوری کردار ادا کرنے کی اجازت دے ۔