ٹاؤن شپ ،گھر میں آگ لگنے سے تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا

ٹاؤن شپ ،گھر میں آگ لگنے سے تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کر ائم سیل)ٹاؤن شپ کے علاقہ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل گیا ۔عملہ فائر بر یگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آ گ پر قابو پا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹاؤن شپ کے علاقہ موچی پورہ کے قریب رہائش پذیر عامر نامی شخص کے گھر رات گئے اچا نک بجلی کے سرکٹ شارٹ ہونے سے آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجہ میں گھر میں موجود فرنیچر اور الیکٹرانک سامان جل گیا ۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ،کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

علاقائی -