شاہدرہ ،موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ، قصور نہ ماننے پر جھگڑا،دونوں رائیڈر شدید زخمی

شاہدرہ ،موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ، قصور نہ ماننے پر جھگڑا،دونوں ...

 لاہور (کر ائم سیل)شاہدرہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل اور چنگ چی میں تصادم ، 2افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشہ کی آپس میں ٹکر ہو گئی جس سے کوئی جانی نقصان نہ ہو ا ، موٹر سائیکل سوار اور چنگ چی کا ڈرائیورایک دوسرے کی غلطی قرار دیتے ہوئے آپس میں جھگڑ پڑے جس سے عامر اور شہباز دونوں شدید زخمی ہو گئے ۔ دونوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مزید : علاقائی