پنجاب ، 24گھنٹوں میں 485ٹریفک حادثات ،380شدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 485ٹریفک حادثات ،380شدید زخمی

 لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 485ٹریفک حادثات میں380شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ219افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں206ڈرائیورز ،10کم عمرڈرائیور، 322 مسافر اور 78 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ91 ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 97 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد52حادثات میں 67 متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں46حادثات میں 52متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل606متاثر ہونے والوں میں سے 479مرد اور127خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں67افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور404فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور135زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر359موٹر سائیکلز62آٹو رکشے60موٹر کاریں 33 مسافر بس 21 ٹرک، اور49دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی