پو لیس آپریشنزوِنگ کا جنرل ہولڈاَپ ،239موٹرسائیکلیں بند ،2افراد سے اسلحہ برآمد

پو لیس آپریشنزوِنگ کا جنرل ہولڈاَپ ،239موٹرسائیکلیں بند ،2افراد سے اسلحہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم سیل)لاہور پو لیس نے دہشت گردی کے پیش نظر شہر بھر میںآپریشنزوِنگ نے جنرل ہولڈاَپ کیا۔ جنرل ہولڈاَپ کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں1258مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں بغیر کاغذات02 کاریں بند کی گئیں۔ 3038مشکوک موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی گئی جن میں بغیر کاغذات،بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی239موٹرسائیکلیں بند کیں گئیں جبکہ 02 مقدمات اسلحہ کے درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے 02پسٹل اور 27گولیاں برآمد کی گئیں۔اسی طرح جنرل ہولڈ اَپ کے دوران02 ملزمان کے قبضہ سے 64لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیئے گئے۔

مزید :

علاقائی -