سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر گرین ٹاؤن کے علاقے میں چھاپہ مار کر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا
لاہور(کر ائم سیل)سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر گرین ٹاؤن کے علاقے میں چھاپہ مار کر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا، سی آئی اے نے مشتبہ شخص کو گرفتار کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق سی آئی اے نے خفیہ معلومات پر گرین ٹاؤن کے میں کارروائی کر کے شاہد نامی شخص کو گرفتار کر لیا ، ملزم سے سینکڑوں سمیں برآمد، گرفتار ی کے بعد شاہد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔