عوام کی سہولت کیلئے ٹاؤن ہال میں ڈرائیونگ لرنز پر مٹ بوتھ قائم کیا جائیگا ،سی ٹی او

عوام کی سہولت کیلئے ٹاؤن ہال میں ڈرائیونگ لرنز پر مٹ بوتھ قائم کیا جائیگا ،سی ...

لاہور(وقائع نگارخصوصی)چیف ٹر یفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ عوام کی خدمت اور سہولت کیلئے ٹاؤن ہال میں ڈرائیونگ لرنر پرمٹ بوتھ قائم کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جلد ہی شہری اس سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کے قیمتی وقت کی بچت کے پیش نظرتمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر عوام کوہرممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے شب و روز کوشاں ہے۔شہری کسی بھی تجویذ یا معلومات کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 042-99238575لینڈ لائن سے 0423-1915اور موبائل فون سے 1915ڈائل کر سکتے ہیں۔

مزید : علاقائی