پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سے طلبہ کو وظائف فراہم کئے جارہے ہیں ، زعیم قادری

پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سے طلبہ کو وظائف فراہم کئے جارہے ہیں ، زعیم قادری

لاہور(پ ر)پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پرویز الہی نے ابھی تک بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی عادت ترک نہیں کی -تعلیم اور امن و امان پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات ہیں- چوہدری پرویز الہی کے اس بیان کی پرزور تردید کر تے ہوئے جس میں انہوں نے کہاتھا کہ پنجاب حکومت تعلیم اور امن و امان کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہی ،زعیم حسین قادری نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کے بیان میں کوئی صداقت نہیں- تعلیم کے شعبے میں تیز رفتار ترقی کی مثال میںدانش سکولوں کا قیام ،مستحق طالب علموں میں لیپ ٹاپس کی تقسیم اور معاشرے کے محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کو پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سے قرض کی فراہمی شامل ہے -انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے صوبے کے ہونہار مگر نادارطالبعلموں کی مدد کیلئے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جس کے تحت ہزاروں طلبا و طالبات کو وظائف فراہم کئے جارہے ہیں -پنجاب حکومت نے شعبہ تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے صوبے کے 4286ہائی اور515مڈل سکولوں میں کمپیوٹر لیب قائم کی ہیں جبکہ سائنس ایجوکیٹرزکی میرٹ پر تعیناتی یقینی بنائی گئی ہے - سو فیصد شرح خواندگی کے حصول کیلئے پرائمری انرولمنٹ مہم شروع کی گئی ہے -دانش سکول معاشرے کے محروم معیشت طبقات کے طالبعلموں کو اعلی درجے کی تعلیم فراہم کرنے کے حوالے سے وزیر اعلی کے خواب کی عملی تعبیر ہیںجہاں ایچسین کالج کے معیار کی تعلیم فراہم کی جاتی ہے ،مزید براںایک جامع طریقہ کار کے تحت تعلیمی اداروں میں طلباءکا میرٹ پر داخلہ یقینی بنایا گیا ہے -زعیم حسین قادری نے امن و امان کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں ایک محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے قائدانہ کردار ادا کیا ہے -امن وامان کا قیام حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں-محکمہ پولیس کو مضبوط بنایا جا رہا ہے ،کسی بھی بحران کی صورت میں کوئیک رسپانس فورس کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے -دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صوبے بھر میں سرچ اینڈ سرویلنس کاطریقہ اپنایا گیا ہے -پنجاب حکومت نے صوبے میںدہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کی سائنسی بنیادوں پر تحقیق میں مدد،فوری انصاف کی فراہمی ،مجرموں کی نشاندہی اور گرفتاری، جرائم کے خاتمے اور امن وامان یقینی بنانے کیلئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی قائم کی ہے -موجودہ صورتحال کے تناظر میں طالب علموں اوراساتذہ کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے -انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب تعلیم،صحت ،کمیونیکشن،ڈویلپمنٹ اور امن وامان کے شعبوں میں ولولہ انگیز قیادت فراہم کر رہے ہیں-

مزید : صفحہ آخر