اراضی کی غیرقانونی لیز سے متعلق درخواست،ڈی سی او لاہور سے جواب طلب

اراضی کی غیرقانونی لیز سے متعلق درخواست،ڈی سی او لاہور سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست میں ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس شہزادہ مظہر نے موضع نوناریاں کے رہائشی حبیب اللہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی ملکیتی نو کنال اراضی پر این ایچ اے نے غیرقانونی قبضہ کر کے پی ایس او کا پٹرول پمپ بنوا دیا ہے، درخواست گزار کے مطابق این ایچ اے نے لیز پر پی ایس او کمپنی کو یہ اراضی دی ہے لیکن این ایچ اے سمیت کسی ادارے نے ان کی اراضی ایکوائر ہی نہیں کی پھر یہ کسی تیسرے فریق کو لیز پر کیسے دی جا سکتی ہے،عدالت نے ڈی سی او لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

لیز اراضی

مزید : صفحہ آخر