ہائیکورٹ، اراضی کی الاٹمنٹ کا تنازع حل نہ کرنے پرریونیو ممبر طلب

ہائیکورٹ، اراضی کی الاٹمنٹ کا تنازع حل نہ کرنے پرریونیو ممبر طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شہری کو اراضی کی الاٹمنٹ کا تنازع حل نہ کرنے پر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حسن بھروانہ کو طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے شہری محمد اکرم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ مال کو 4 ہفتوں میں 3 کنال 15 مرلے اراضی کی الاٹمنٹ سے کا تنازع حل کرنے کا حکم دیا تھا لیکن 15برس گزرنے کے باوجود یہ تنازع حل نہیں کیا جا رہا، سماعت کے بعد عدالت نے ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حسن بھروانہ کو 19جنوری کے لئے طلب کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر