ہائیکورٹ کی سب انجینئرز کو ترقی دینے کیلئے محکمہ تعمیرات سے رپورٹ طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری محکمہ تعمیرات و مواصلات سے 4 فروری تک 3 سب انجینئرز کو ترقی دینے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے محکمہ تعمیرات و مواصلات کے تین سب انجینئرز فرمان علی، اعظم خان اور منظور احمد کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے سیکرٹری محکمہ تعمیرات و مواصلات کو حکم دیا تھا کہ تینوں سب انجینئرز کو اگلے عہدوں پر ترقی دی جائے مگر عدالتی حکم کے باوجود اسسٹنٹ انجینئرز کے عہدے پر ترقی نہیں دی جا رہی لہذا سیکرٹری محکمہ تعمیرات و مواصلات کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، سیکرٹری محکمہ تعمیرات و مواصلات میاں مشتاق احمد نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ محکمے کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ منعقد ہو گا ،سیکرٹری کی یقین دہانی پر عدالت نے مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر درخواست گزاروں کی ترقیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جائے۔
طلب