ایس پی کینٹ کی مغوی کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ سے مہلت کی استدعا

ایس پی کینٹ کی مغوی کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ سے مہلت کی استدعا

لاہور(نامہ نگار خصوصی )ایس پی کینٹ نے 3 بچوں کے باپ کو سود خوروں کی حراست سے بازیاب کرانے کے لئے مہلت مانگ لی۔ لاہور ہائیکورٹ نے مغوی عاصم جان کو 16 جنوری تک بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی نے مسیحی خاتون ثمینہ عاصم جان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قرضہ اور سود کی رقم ادا کرنے کے باوجود کیولری گراﺅنڈ کے برآمد خان سمیت سود کا کاروبار کرنے والے چار افغانیوں نے اس کے شوہر کو اغوا کر لیا ہے، مقدمہ درج کرنے کے باوجود پولیس کسی کو گرفتار نہیں کر رہی لہذا اس کے شوہر کو بازیاب کرایا جائے اور اغواءکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، ایس پی کینٹ ندیم کھوکھر نے عدالت میں پیش ہو کر استدعا کی کہ مغوی کی بازیابی کے لئے انہیں چند دن کی مہلت دی جائے جس پر عدالت نے مغوی کو 16 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

استدعا

مزید : صفحہ آخر