چونگی امرسدھو میں لیسکو کا مڈنائٹ آپریشن،70 بجلی چور گرفتار

چونگی امرسدھو میں لیسکو کا مڈنائٹ آپریشن،70 بجلی چور گرفتار

 لاہور(کامرس رپورٹر)امر سدھو سب ڈویژن لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف مڈ نائٹ آپریشن 70بجلی چور وں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ڈیٹیکشن بل کی مد میں بھاری جرمانے متعدد افراد سے ریکوری بھی کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو کی خصوصی ہد یات پرایس ای ساوتھ سرکل میاں محمد علیم کی سربراہی میں ایس ڈی او انجنئیرسراج الدین نے بمعہ ایل ایس محمد عمران ، ملک حامد ، ملک اشفاق اعوان ، چوہدری ابرار ، و دیگرعملے کے ہمراہ کے گرینڈ آپریشن کر کے 70بجلی چوروں کو پکڑ ا جو مختلف جدیدطریقوں سے بجلی چوری کر رہے تھے اور محکمے کو لاکھوں روپے ماہانہ خسارہ پہنچا رہے تھے ۔ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن علاقہ شوکت ٹاؤن ، ستارہ کالونی ، نیازی چوک ، محمد ی روڈ ، میوکالونی ، گلستان کالونی اور اس کے گردو نوا ح میں کیا گیا ۔ اور متعدد بجلی چوروں کے خلاف الیکٹر ک ایکٹ کے متعلقہ تھانے میں مقدمات درج کروا دئیے گے ایس ڈی او انجنئیر سراج الدین کے مطابق بجلی چور قومی مجرم ہیں ان کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔ اور ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔

مزید : صفحہ آخر